ٹھٹھہ، بینک ملازم کے گھر میں 8لاکھ کی ڈکیتی

نامہ نگار  جمعرات 13 جون 2013
5 مسلح افراد نے دن دیہاڑے بینک کے ملازم شکیل کھتری کے گھر کے تالے توڑ کر 8 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

5 مسلح افراد نے دن دیہاڑے بینک کے ملازم شکیل کھتری کے گھر کے تالے توڑ کر 8 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ:  مکلی سوسائٹی میں بینک ملازم کے گھرمیں ڈکیتی، ملزمان 8 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق مکلی ہائوسنگ سوسائٹی میں کار سوار 5 مسلح افراد نے دن دیہاڑے بینک کے ملازم شکیل کھتری کے گھر کے تالے توڑ کر 8 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ شکیل کھتری نے بتایا کہ علاقے میں کئی دنوں سے مشکوک کار گھوم رہی تھی جس کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مکلی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف چوری کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ سوسائٹی میں پولیس سمیت دیگر محکموں کے افسران رہائش پذیر ہیں جہاں کچھ ماہ قبل بھی کار سوار مسلح افراد نے محکمہ خزانہ کے ملازم کے گھر میں ڈکیتی کے دوران لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ لی تھی، لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے ۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔