- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
- بوبی بھائی کپتان بنے ہی کیوں؟
- مزدور خوشحال، ملک خوشحال ... انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے!
- ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک
قومی نائب کپتان پر پابندی، ٹیم منیجر حسن سردار نے فیصلے کو تعصب قرار دے دیا
بھونیشور: پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے نائب کپتان عماد شکیل بٹ کےخلاف ایک میچ کی پابندی کے فیصلے کو ڈچ جج کی تعصب پسندی قرار دے دیا۔
اپنے وڈیو پیغام میں حسن سردار کا کہنا ہے کہ عماد بٹ کے خلاف فیصلہ ڈچ جج نے دیا ہے جو بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان 9 دسمبر کو شیڈول میچ ڈو اینڈ ڈائی والا ہے، گرین شرٹس کی طاقت کو کم کرنے کے لئے ڈچ ریفری نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا ہے۔
حسن سردار نے کہا کہ ملائشیا کے خلاف میچ کے بعد بھی ہمیں عماد بٹ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا، میچ کے دوران عماد بٹ نے کوئی ڈیش نہیں کیا جس کی وجہ سے امپائر نے کارڈ دکھایا نہ ہی اس طرح کا کوئی اور فاﺅل دیا۔
قومی ٹیم منیجر نے کہا کہ آج کی ماڈرن ہاکی میں میچ کے دوران 25 کیمرے ہوتے ہیں، مقابلے کی وڈیو کو دیکھ کر تمام فیصلہ کریں گے کہ امپائر نے نا کوئی پنالٹی کارنر دیا ہے اور نہ ہی کوئی کارڈ دکھایا ہے۔ میں نے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی ہے ، امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا۔ کپتان رضوان سینئر کا ورلڈ کپ سے باہر ہونا ہمارے لئے بڑا دھچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔