- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
- ’’اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا‘‘
- انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت
- ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج
- پی ایس ایل9؛ بورڈ بعض اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
- سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ
- لکی مروت؛ پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
اس وقت ایسا کوئی آل راؤنڈرزنہیں جوساتویں نمبرپربیٹنگ کیساتھ اوورز بھی کرائے، مصباح الحق
لاہور: دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی بھی ایسا آل راؤنڈر نہیں جو ساتویں نمبر پر بیٹنگ بھی کرے اور اوورز بھی کرائے اس کے علاوہ یہ بات بھی تشویشناک ہے کہ مقامی ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی کرکٹ کے لئے درکار معیار کے مطابق نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کسی بھی ایونٹ یا سیریز کے لئے تشکیل دی جانے والی ٹیم اچھی کارکردگی کی امید پر بنائی جاتی ہے، اس کے انتخاب میں بحیثیت کپتان ان کا بھی کردار ہوتا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم بھی ان پر تھوپی نہیں گئی تھی ٹیم ان ہی کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جنہوں نے ماضی میں اچھی کارکردگی دکھائی تاہم بدقسمتی سے وہ اتنے بڑے ایونٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے، جس کی وہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے.
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ وسیٹ انڈیز کے لئے ٹیم تمام وسائل کو برائے کار لاتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے،اس میں ہر کھلاڑی باہمی اتفاق سے ہی شامل کیا گیا ہے، انہیں امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کی وکٹیں پاکستانی کھلاڑیوں کو مدد دیں گی اور ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم ہمیشہ میدان میں فتح حاصل کرنے کے لئے اترتی ہے اور اس کے لئے صحیح جگہ صحیح کھلاڑی کے انتخاب کی کوشش کی جاتی ہے، سیریز میں یقینی فتح پر دیگر کھلاڑیوں کو موقع ملتا ہے اور جن نوجوانوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملتا وہ ڈریسنگ روم سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں اور یہ صرف پاکستان میں ہی نہیں ہر ٹیم میں ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔