- آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب
- سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
- انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا
- سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
- اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
- کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم
- سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ
- لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات 9.10 فیصد بڑھیں
- پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا
- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
- کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
- اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد
- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
شریعت بورڈ نے مفتی منیب کے فیصلے کی توثیق کردی
اسلام آباد: شریعت بورڈ کا ایک اہم اجلاس رویت ہلال کے سلسلے میں اتوارکو شریعت بورڈ کے سربراہ ڈاکٹرظفراقبال جلالی کی صدارت میں ہوا۔اجلاس کے بعد شریعت بورڈکے سربراہ ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے اجلاس میں کیے گئے متفقہ فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شریعت بورڈ کے ارکان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے فیصلے کی بھرپور تائید وتوثیق کرتے ہیں اورخیبرپختونخوا کے چند ملائوں کے اعلان عید کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جنھوں نے چاند کی رویت کے جھوٹے اعلان سے شرعی اور متفقہ قومی فیصلے کی مخالفت کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات بھی عدم رویت کا فیصلہ دے رہے ہیں،محکمہ موسمیات اورماہرین فلکیات کے واضح اعلان کے باوجود عید کا اعلان کرنا قوم سے زیادتی ہے، اس مخالفت کی وجہ سے پوری قوم کا ان ملائوں کے زبان و قول پر اعتماد اٹھ گیا ہے۔
دوسری طرف پاکستان کے تمام مکاتب فکرکے لاکھوں علماء ومشائخ نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے فیصلے کی تائیدکرکے ثابت کردیاکہ پوری قوم مفتی منیب الرحمن کے ساتھ ہے اور ان کی ایمانی جرات وغیرت اوراستقامت کو داد تحسین پیش کرتی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جن غیر ذمے دار مفتیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی مخالفت کی ہے وہ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے کر غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں۔
لہذا وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ شریعت کا مذاق اڑانے والے ان چند شر پسند عناصر کو لگام دے اور انھوں نے یہ بھی کہاکہ اگر قوم کو مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کے شرعی تقاضوں کے عین مطابق ہونے والے رویت ہلال کے فیصلے پر متفق نہ کیا گیا تو قوم کبھی بھی متفق نہیں ہوسکے گی۔ اجلاس میں پروفیسر مفتی محمد اسلم جلالی،مفتی محمد افضل قادری ،مفتی محمد اویس ،مفتی بابر علی الازہری ، مفتی عادل شہزاد،مفتی محمد ثاقب کبیر قادری ،مفتی رضاء الاسلام ،مفتی محمد رفاقت علی جلالی ،مفتی سید عاصم شاہ کاظمی ،مفتی محمد عثمان اور دیگرنے شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔