- پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
- اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
یوٹیوب نے ویڈیوز پوسٹ کرنے سے متعلق نئے اصول وضع کردیے
کیلیفورنیا: یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر صارفین کی جانب سے ویڈیوز پوسٹ کرنے سے متعلق نئے اصول وضع کردیے۔
کمپنی نے بلاگ پوسٹ میں نئی پالیسی وضع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان لیوا چیلنجز، خوفناک مذاق اور جسمانی نقصان پہنچانے والا مواد اپ لوڈ کرنا ناقابل قبول ہوگا۔
یوٹیوب پہلے ہی لوگوں کو خطرناک سرگرمیوں پر ابھارنے والے مواد کو ممنوع قرار دے چکا ہے یا ایسا مواد جس کے نتائج نقصان دہ ہوں تاہم نئی وضع کردہ پالیسی میں خوفناک مذاق اور چیلنجز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یوٹیوب نے ’ٹائڈ پوڈ چیلنج‘ اور ’فائر چیلنج‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسی سرگرمیوں پر مبنی ویڈیوز کی پلیٹ فارم پر کوئی جگہ نہیں، ایسے مواد جس میں لوگوں کی جان کو خطرات لاحق ہوں یا پھر وہ اسٹنٹ جو جان لیوا ثابت ہوں ، انہیں کسی صورت یوٹیوب پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اپ ڈیٹ پالیسی میں ایسے مواد پر پابندی عائد کی گئی ہے جس میں لوگوں کو پھنسانے کی کوشش کی جائے کہ وہ خطرے میں ہیں جیسا کہ گھرمیں حملہ آور بن کر گھسنا، خوف زدہ کرنا، ڈرائیورنگ کرتے ہوئے کسی پر فائرنگ کرکے اسے ڈرانا، جیسے مذاق یا چیلنجز شامل ہیں۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ یوٹیوب اپنے پلیٹ فارم پر ہمیشہ ایسے مذاق اور فنی ویڈیوز کو ضرور جگہ دیتا ہے جس میں حد پار نہ کی گئی ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔