- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
شاہ رخ خان کیلئے بھارتی حکومت کی نفرت سامنے آگئی
نئی دہلی: بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے نفرت کی حد پار کرتے ہوئے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ نے اپنے سابق طالبعلم بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھارتی سینما اور ثقافت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی درخواست کی تھی لیکن بھارتی وزارت انسانی وسائل اور ترقی(ایچ آر ڈی) نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی درخواست کو یہ کہہ کر رد کردیا کہ شاہ رخ خان اس سے قبل بھی ایک اور جامعہ سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔
اس حوالے سے جب ایچ آر ڈی سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے درخواست رد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا شاہ رخ خان 2016 میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔ لہٰذا انہیں دوبارہ یہی ڈگری دینا درست نہیں ہوگا۔ایک ہی ڈگری کئی بار دینے کا کوئی اصول نہیں ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں ایسا کوئی اصول نہیں ہے کہ ایک ہی شخص کو ایک سے زائد بار اعزازی ڈگری سے نہیں نوازا جاسکتا اس سے قبل بھارتی سائنسدان ای این آر راؤ اور ایم ایس سوامی ناتھن کو کئی بار اعزازی ڈگری سے نوازا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹرز ڈگری کے سابق طالبعلم تھے لیکن وہ کم حاضری کی وجہ سے فائنل امتحان نہیں دے سکے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔