- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے
مطفر آباد: پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے آج بھارت کومنہ توڑجواب دے دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ آزاد جموں و کشمیرکی حدود جب کہ دوسرا بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جواب دینے کے لیے جگہ اور وقت کا تعین کرلیا بھارت اب انتظار کرے، ترجمان پاک فوج
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیرکے نوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے اوردو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔ بھارت کے ہوائی اڈوں لیہ، جموں، سری نگر اور پٹھان کوٹ میں ہائی الرٹ کردیا گیا اورتمام پروازیں معطل کردی گئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کوبڑھانا نہیں چاہتے مگرمجبور کیا گیا تو تیار ہیں جب کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کرکے بھارت کو واضح طورپرمتنبہ کردیا ہے۔
In response to PAF strikes this morning as released by MoFA, IAF crossed LOC. PAF shot down two Indian aircrafts inside Pakistani airspace. One of the aircraft fell inside AJ&K while other fell inside IOK. One Indian pilot arrested by troops on ground while two in the area.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 27, 2019
پاکستان کا بھارت کو جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے
مزید پڑھئے:https://t.co/xCDrqsjVAK#ExpressNews pic.twitter.com/oZ280y9wen— Express News (@ExpressNewsPK) February 27, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روزڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا تھا کہ بھارت اب سرپرائزکے لیے تیاررہے ہم نے جگہ اور وقت کا تعین کرلیا ہے۔
پاکستان کا بھارت کوکراراجواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے
مزید ویڈیوز دیکھیں: https://t.co/ptW8gC4xDR pic.twitter.com/Ju9e5AsspX
— Express News (@ExpressNewsPK) February 27, 2019
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔