- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
یہودی ایجنٹ کہنے پرعمران خان کا مولانا فضل الرحمان کو عدالت لے جانے کا اعلان
اسلام آباد: تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان نے یہودی ایجنٹ کہنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو عدالت لے جانے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ان پر الزام عائد کیا ہے وہ یہودیوں کے ایجنٹ ہیں لہٰذا اب وہ عدالت میں اس بات کو ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے 90 دنوں میں ملک کی صورتحال میں کوئی فرق نہیں پڑا حالانکہ کسی بھی حکومت کے لئے پہلے 90 دن بہت اہم ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بجلی اور ٹیکس چوری روکنے چاہئے تھی لیکن وہ اس میں ناکام نظر آتی ہے جس کا براہ راست اثر ایماندار لوگوں پر پڑھ رہا ہے اور انہیں اس کی قیمت چکانی پڑھ رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس اور بجلی کی چوری محکموں کی ملی بھگت سے ہورہی ہے، اگر حکومت چوری روکتی تو مہنگائی نہ کرنی پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ صرف جولائی کے مہینے میں مہنگائی میں 24 فیصد اضافہ کیا گیا اور اس طرح روز بروز مہنگائی کرکے تنخواہ دار طبقے کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، اب حکومت نے بجلی کی چوری روکنے کے بجائے اس کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے کیونکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوگی۔
ڈیرہ اسمعیل خان جیل پر حملے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ یہ واقعہ پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے، وفاقی حکومت کو لکھا ہے کہ ایف سی کو خیبر پختونخوا بھیجا جائے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کی حفاظت کے لئے 3 سرکلز تھے لیکن سوال یہ ہے کہ لڑائی کیوں نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے 3 طرف فاٹا ہے جہاں سے دہشت گرد صوبے میں داخل ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔