- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
پی ایس ایل فائنل میں کامیابی کیلیے پر امید ہیں، سرفراز احمد
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جارہے ہیں اور اس بار کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پورے ایونٹ میں ہماری ٹیم اچھا کھیلی، اب تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جارہے ہیں اور اس بار کامیابی کے لیے پر امید ہیں، شین واٹسن میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شین واٹس اور عمر اکمل ہمارے مرکزی بیٹسمین ہوں گے، احسان علی اور احمد شہزاد سے بھی امیدیں ہیں، فواد احمد کو کھلانے کا رسک نہیں لیں گے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مدمقابل مضبوط ٹیم ہوگی لیکن 190 رنز اسکور کرنے والی ٹیم کو برتری مل سکتی ہے، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی خامیوں اور خوبیوں سے آگاہ ہیں، باونڈری چھوٹی ہونے سے رنز بنتے ہیں، پاکستان میں سپورٹنگ وکٹ ہیں، باونڈری میں اضافہ کے بعد بولر اور بیسٹمین خوش ہیں جب کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کے لیے محنت کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کراوڈ بہت نیوٹرل ہے اگر کراچی میں کرکٹ ہوگی تو ملک میں کرکٹ ہوگی، پاکستان میں کرکٹ مقابلوں کا معیار بہت بلند ہوگیا ہے، ٹکٹ مانگنے والوں کی فرمائش بڑھ گئیں، میرے پاس ٹکٹ نہیں، نظر کرم کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹور میں ٹیم کو مس نہیں کروں گا، گھر میں بیٹھ کر میچز دیکھوں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔