- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
بھارت میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 2 افراد ہلاک، 19 زخمی
کرناٹکا: بھارتی ریاست کرناٹکا میں 5 منزلہ زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جب کہ عمارت کے ملبے میں 40 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرناٹکا کے ضلع دھرود میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، عمارت کے ملبے سے 2 افراد کی لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جب کہ 19 زخمیوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اب بھی ملبے تلے 40 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
امدادی اداروں نے کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو دھرود کے ضلعی اور سول اسپتال منتقل کیا ہے۔ 19 زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور لوگوں سے خون کے عطیے کی درخواست کی گئی ہے، زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امداد کی فراہمی ہے، عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جاسکا۔ پانچ منزلہ عمارت کا بڑا حصہ زیر تعمیر تھا جب کہ کچھ حصے میں لوگ رہائش پذیر تھے۔ صوبائی حکومت نے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امدادی رقم کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔