- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت کیس؛ خاور مانیکا کا سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
- 2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا
- کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم
- سی سی پی نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دیدی
- پاکستانی ٹاپ آرڈر پر تجربات بند کرنے کا مطالبہ
بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کا ٹیزرجاری
کراچی: نامورپاکستانی اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم میں بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔
ڈراما سیریل’’چیخ‘‘ ، ’’بالا‘‘ اور’’اورنگ ریزا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار بلال عباس خان کی ٹیلی فلم ’’لعل‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ فلم غریب ماہی گیروں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو نسل در نسل مچھلی پکڑنے کا کام کرتے ہیں ۔ ٹیزرکی ابتدا میں بلال عباس خان کا بچپن دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کی طرح ماہی گیر نہیں بلکہ پڑھ لکھ کر نیوی آفیسر بننا چاہتا ہے اور اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے۔
بلال عباس خان نے اس فلم کے ذریعے پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں بہرام کا کردار اداکرنا میرے لیے اعزاز ہے۔
فلم میں بلال عباس خان کے والد کا کردار اداکار سلیم مراج نے نبھایا ہے جب کہ دیگرکاسٹ میں اداکارہ کبریٰ خان اورگوہر رشید شامل ہیں۔ ٹیلی فلم’’لعل‘‘ کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جب کہ حسیب حسن نے فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دئیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔