- وفاق پر مالی بوجھ کم کرکے معاشی استحکام حاصل کرنا ممکن
- 10ماہ قبل نمائش سے لاپتہ ہونے والی بچی بازیاب سرجانی سے بازیاب
- پاک بھارت ورلڈکپ میچ، آئی سی سی راولپنڈی میں فین زون بنائے گی
- ہر لاپتہ شخص اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا، لاپتہ افراد کیس کا تحریری حکمنامہ جاری
- ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کردیے
- ٹی 20 رنز کی دوڑ میں بابراعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
- جمہوریہ چیک کا خالصتان رہنما گرپتونت کے قتل کی سازش کے ملزم کی امریکا حوالگی کا فیصلہ
- پلیئرز کو فوری اصلاح کے مشورے ملنے لگے
- پریشر ککر کسی بھی دن پھٹ کر اقتدار پرغاصبانہ قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا، عارف علوی
- پرسکون زندگی گذارنے کے گُر
- نیند کیلیے سپلیمنٹس لینا فائدہ مند یا نقصان دہ؟
- نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات صرف منفی حد تک محدود نہیں، رپورٹ
- زیادہ آنکھ رگڑنے کیوجہ سے نوجوان بصری مسائل کا شکار، ٹرانسپلانٹ کروانا پڑگیا
- تنازعات کو بھولیں ورلڈکپ کا سوچیں
- 10ماہ میں پاکستان کی علاقائی برآمدات میں 20.61 فیصد اضافہ
- چائلڈ میرج اب نہیں... روک تھام کا بل اسمبلی میں پیش!
- آئی ایم ایف کا دودھ، گوشت کی قیمتیں مارکیٹ پر چھوڑنے کا مطالبہ
- شام میں 12 سال بعد سعودی سفیر تعینات
- ترکیے؛ خوفناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی
- آئی پی ایل 2024: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
لاٹھی بردار انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان کے گھر پر حملہ، اہل خانہ پر بہیمانہ تشدد
نئی دلی: بھارت میں راڈ اور لاٹھی بردار جنونی ہندوؤں کے جتھے نے کرکٹ کھیلنے کے معمولی تنازع پر مسلمان شہری محمد ساجد کے گھر پر گھس کر اہل خانہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے گُڑ گاؤں میں محمد ساجد کے گھر 20 سے 25 جنونی ہندوؤں نے حملہ کردیا، حملہ آوروں نے گھر میں موجود نہتے مسلمان نوجوانوں پر لوہے کے راڈ، بلے اور لاٹھیاں برسائیں جب کہ دہائیاں دینے والی خواتین کو دھکے دیے گئے اور نازیبا سلوک برتا۔
قبل ازیں ان جنونی ہندوؤں نے مسلمان لڑکوں کو ایک میدان میں کرکٹ کھیلنے سے منع کرتے ہوئے نفرت آمیز رویہ اپنایا اور کہا کہ ’ کرکٹ کھیلنی ہے تو جا کر پاکستان میں کھیلو‘۔ مسلمان لڑکے خاموشی سے گھر آگئے لیکن ہندو نوجوانوں کا مقصد کچھ اور تھا۔
مسلمان شہری محمد ساجد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ان سے زبردستی مکان خالی کروانا چاہتے ہیں تاکہ وہ خالی گھر پر قابض ہوجائیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس ایکشن لینے پر مجبور ہوئی اور محمد ساجد کے زخمی بھتیجے کی ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے رات گئے ایک حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔