- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سمیت ہر فورم پرپاکستان کے حامی ہیں، ترک سفیر
اسلام آباد: پاکستان میں متعین ترک سفیر مصطفٰی یردکل نے کہا ہے کہ ان کا ملک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سمیت ہر فورم پر پاکستان کا حامی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے عالمی سطح پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی اور آگے بھی کرتے رہیں گے، ترکی ایف اے ٹی ایف پر بھی پاکستان کے ساتھ ہے۔
مصطفی یردکل نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان دورہ پاکستان کے شدت سے خواہشمند ہیں، ترک صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے کر رہے ہیں جب کہ ترک صدر کے دورہ کو حقیقی کامیابی میں بدلنا چاہتے ہیں۔
سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ،ترکی تزویراتی اقتصادی فریم ورک کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، فریم ورک سے سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت سمیت تمام شعبے ترقی کریں گے، جب کہ دفاعی صنعتی شعبے میں بھی پاک، ترک تعاون میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
مصطفی یردکل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں اور پاکستان میں جلد ترک پیداواری یونٹس، فیکٹریاں کام شروع کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔