- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری
کراچی: تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کے ٹیزر کے بعد دھماکے دار ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔
مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا اُن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا اور اب ٹیزر کے بعد فلم کا آفیشل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں مہوش حیات زویا رفاقت چوہدری کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں اُن کے مد مقابل اصفر رحمان سمیر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
https://twitter.com/MehwishHayat/status/1120400514989133826
فلم ’چھلاوا‘ کے 3 منٹ اور 21 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں کامیڈی، رقص اور آخر میں ایکشن کے ساتھ سسپنس بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم کے اس ٹریلر کی ابتداء مہوش حیات سے شروع ہوتی ہے جوکہ اپنی والدہ کو خط لکھتی ہیں جس میں وہ والدہ کو بتاتی ہیں کہ اُن کے والد جلال چوہدری سے شادی کرانا چاہتے ہیں جس کے بعد اس فلم میں سمیر کا کردار نبھانے والے اصفر رحمان کی انٹری دکھائی گئی ہے جوکہ اپنے دوست اسد صدیقی کے ساتھ مہوش حیات کے گھر پنجاب جاتے ہیں۔
ٹریلر میں خوبرو اداکارہ زارہ نور بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں، فلم کے اختتام میں مہوش حیات اور اصفر رحمان کی جدائی کی وجہ سے ایکشن اور سسپنس بھی دکھایا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘ کا ٹیزر منظرعام پر آگیا
واضح رہے کہ وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چھلاوا‘ میں مہوش حیات، اصفر رحمان، زارا نور عباس، اسد صدیقی، محمود اسلم،عاشر وجاہت اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔ فلم رواں سال عیدالفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔