- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سے سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
- تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں پر بھاری جرمانہ و سزا کی تجاویز
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
- امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اسلیے وہ ہم سے مذاکرات نہیں چاہتی، بلاول
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
بجٹ میں کچھ مشکل فیصلے کیے جو وقت کا تقاضا ہیں، حفیظ شیخ
اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کچھ مشکل فیصلے کیے ہیں جو وقت کا تقاضا ہیں۔
اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ جب موجودہ حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے تھا، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر تھا، سود کی مد میں 2000 ارب روپےخرچ ہورہےتھے اور مالیاتی خسارہ 2300 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا چاہیے کہ ہم آج اس نہج پر کیسے پہنچے، گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل جاری معاشی مسائل پر توجہ کیوں نہیں دی گئی، پاکستان کی 70 سالہ تایخ میں آج تک ترقی کا کوئی رجحان 4 سال سے زائد جاری نہیں رہا، ہم نے طویل المدتی اقتصادی ترقی کا رجحان کیوں حاصل نہیں کر سکے، تاریخ نے سکھایا کہ ترقی کے لئے آپ کو دوسروں کو اپنی مصنوعات بیچنا ہوتی ہے لیکن جمہوریت ہو یا فوجی حکومت برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فوری خطرات سے نمٹنے کیلئے سب سے پہلے معیشت کو استحکام دینا ہوگا، ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے، اگر ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے تو مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، بجٹ میں کچھ سخت فیصلے کرنا پڑے جو وقت کا تقاضا ہے، ہر ایک کو اپنی حیثیت کے مطابق قربانی دینا ہوگی، تاریخ میں پہلی مرتبہ دفاعی بجٹ کو منجمد کیا گیا، پاکستان کی مسلح افواج نے رضاکارانہ طور پرخود سے بجٹ میں کوئی اضافہ نہ لینے کا اعلان کیا۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے امید ہے چھ ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے، اور ملنے والے قرضے پر شرح سود مارکیٹ سے بہت کم ہے، آئی ایم ایف بورڈ تین جولائی کو پاکستان کیلئے قرضہ منظور کرنے کا جائزہ لے گا، اور پروگرام پر فیصلہ کرے گا، مثبت فیصلے کی توقع ہے، ۔ عالنی بینک پاکستان کو 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ دے گا جب کہ ایشیائی ترقیاتی بنک بھی تین اعشاریہ چار ارب ڈالر بجٹ سپورٹ میں دے گا، اس میں سے دو اعشاریہ ایک ارب ڈالر اسی سال میں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پر عوام کان نہ دھریں، جن کو آئی ایم ایف پروگرام سے مسئلہ ہے وہ متبادل معاشی پلان پیش کریں لیکن آئی ایم ایف پروگرام پر سیاست نہ کریں، ملک کی اقتصادی بحالی کیلئے تجاویز دیں انہیں سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، ہم پاکستان کے لوگوں کو وہ مستقبل دیں گے جس کے وہ حق دار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔