- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
صدر آصف زرداری کو لاہور آنے پر خوش آمدید کہیں گے،رانا ثنااللہ
لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا للہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی آصف زرداری کو غیر جمہوری نہیں کہا ،انہیں لاہور آنے پر خوش آمدید کہیں گے اور ان کے منصب اور ضرورت کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی آصف زرداری کو غیر جمہوری صدر نہیں کہا مگر ان کے دور میں کرپشن اور اداروں کی تباہی پر تنقید کی، ہم صدر آصف علی زرداری کے سیاسی عمل کے مخالف تھے اور اسی پر ہماری تنقید تھی، انہوں نے ملک کو آگے نہیں پیچھے دھکیلا ہے، آصف زرداری کو لاہور آنے پر خوش آمدید کہیں گے اور ان کے منصب اور ضرورت کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا واویلا کرکے دھرنا بھی دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرا کربھی دیکھ لیا کہ پنجاب کے عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں غیرجماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ ارکان اسمبلی نے قانونی اور سیاسی پچیدگیوں کو مدنظر رکھ کر دلائل اور بحث کے بعد کیا ہے، یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کسی کو پارٹی نشان الاٹ نہیں کئے جائیں گے اس کے علاوہ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں بھی جماعت کے نشان کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی نشانات جاری نہ کرنے کا فیصلہ بلدیاتی ایکٹ کی تائید ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد غیر جماعتی الیکشن کو چیلنج کرنے والی جماعتیں اپنی درخواستیں واپس لے لینی چاہئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔