- بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹے میں 1123 درختوں کو گلے لگانے کا ریکارڈ
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی20؛ فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست شعیب اختر کو کھٹکنے لگی
لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کھٹکنے لگی ہے۔
سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بلو شرٹس معیار کے مطابق نہیں کھیلے، میچ کے دوران جارحانہ پن کی کمی بھارتی ٹیم کی ہار کا باعث بنی۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو میچ کے دوران روایتی جارحانہ انداز اختیار کرنا چاہیے تھا، ابتدائی 10 اوور میں تیز رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا اور ایسے وقت میں ٹارگٹ کو حاصل کیا جا سکتا تھا جب آپ کے پاس پانچ وکٹیں بھی باقی ہوں، میچ کے دوران مجموعی طور پر انگلینڈ ٹیم کی کارکردگی بھی بہت شاندار رہی، اب ہماری امیدیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر مرکوز ہوگئی ہے۔
انڈیا کے ساتھ فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی ٹیم اب چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے، پاکستان اگلا میچ بنگلا دیش کے خلاف جمعہ کو کھیلے گا، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔