بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست شعیب اختر کو کھٹکنے لگی

میاں اصغر سلیمی  پير 1 جولائی 2019
میچ کے دوران جارحانہ پن کی کمی بھارتی ٹیم کی ہار کا باعث بنی، شعیب اختر۔ فوٹو : فائل

میچ کے دوران جارحانہ پن کی کمی بھارتی ٹیم کی ہار کا باعث بنی، شعیب اختر۔ فوٹو : فائل

 لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کھٹکنے لگی ہے۔

سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بلو شرٹس معیار کے مطابق نہیں کھیلے، میچ کے دوران جارحانہ پن کی کمی بھارتی ٹیم کی ہار کا باعث بنی۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو میچ کے دوران روایتی جارحانہ انداز اختیار کرنا چاہیے تھا، ابتدائی 10 اوور میں تیز رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا اور ایسے وقت میں ٹارگٹ کو حاصل کیا جا سکتا تھا جب آپ کے پاس پانچ وکٹیں بھی باقی ہوں، میچ کے دوران مجموعی طور پر انگلینڈ ٹیم کی کارکردگی بھی بہت شاندار رہی،  اب ہماری امیدیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر مرکوز ہوگئی ہے۔

انڈیا کے ساتھ فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی ٹیم اب چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے، پاکستان اگلا میچ بنگلا دیش کے خلاف جمعہ کو کھیلے گا، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔