- سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
- علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی
- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، بلاول بھٹو
گلگت بلتستان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔
گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا ملک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا ہے، نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کردیا ہےاس نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جب کہ ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسےوقت میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسلط کیا گیا ہے جسے مسائل کا اندازہ ہے اور نہ حل کرنے کی صلاحیت ہے، سلیکٹڈوزیراعظم نے حکومت کے پہلے ایک سال میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے جب کہ غربت اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنی ہر حکومت میں گلگت بلتستان پر توجہ دی، ذوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور لوگوں کوسبسڈی دی، گلگت بلتستان کے لوگوں نے جمہوریت کیلیے قربانیاں دیں ہیں، ملک کوجب بھی دفاع کی ضرورت پڑی گلگت بلتستان کے جوان سب سےآگے رہےہیں، آج بھی ملک کی سلامتی کیلیے جان دینے کو تیار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔