- ایرانی صدر حادثہ؛ صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
- درہ آدم خیل سے کراچی آن لائن اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 کارندے گرفتار
- ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع
- آزادی مارچ کیس؛ عمران خان، اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
- ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
- وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا
- 100 سال سے زائد پُرانے 20 ہزار سِکوں کی نیلامی کا اعلان
- مریخ پر انسانوں کو لے جانے والے تیز ترین راکٹ پر کام شروع
- پاکستانی مینز کرکٹرز ویمنز ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے
- کینسر کے آخری اسٹیج میں علاج ’بیکار‘ ہوجاتا ہے، تحقیق
- مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند
- بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ
- پراکسی ثابت کریں،فیصل واوڈا کا سپریم کورٹ جج کو پھر چیلنج
- پاکستان میں پروگروتھ فلیٹ ٹیکس پالیسی کے نفاذ کی ضرورت
- پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ
- ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
پاک چین فضائی مشقوں کا مقصد صلاحیتیں بڑھانا ہے، چینی فوجی مبصر
بیجنگ: چین کے فوجی مبصر سینئر کرنل ڈو وین لانگ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی چینی فضائیہ کے ساتھ حقیقی جنگ کے قریب ترین ماحول میں چین میں جاری مشترکہ سالانہ فوجی مشقوں ’’شاہین- ہشتم‘‘ کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
یہ تربیتی سرگرمیاں دونوں ممالک کی فضائی افواج کو ایک دوسرے کے مقابل آکر سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں، چینی فوج کی آفیشل نیوز ویب سائٹ چائنا ملٹری کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ان مشقوں کے دوران پاک فضائیہ نے بہترین جنگی تجربے اور چینی فضائیہ نے جدید ترین ہتھیاروں، آلات اور ٹیکنالوجیز کے استعمال کا مظاہرہ کیا ہے۔
دونوں افواج نے مشقوں میں اپنے روایتی، کلاسیکل اور اہم آلات کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ ان سالانہ مشقوں کو بے حد اہیمت دیتی ہیں، اس سال ان مشقوں کی خاص بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کو ایک دوسرے کی جنگی سرگرمیوں اور منصوبوں سے مکمل طور پر بے خبر رکھ کر ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کیا جاتاہے، چینی فضائیہ ان مشقوں میں جے۔10 سی، جے۔16 اور جے ایچ۔17 لٖڑاکا طیارے اور ارلی وارننگ ایئر کرافٹس کے ساتھ ساتھ زمین پر نصب ارلی وارننگ ایکوپمنٹ استعمال کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔