- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے سیاسی انتقام کی بدترین مثال قائم کی گئی، ترجمان (ن) لیگ
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیف جسٹس پاکستان سے رانا ثنا اللہ کیس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے رانا ثنا اللہ کو بھونڈے انداز سے گرفتار کر کے سیاسی انتقام کی بدترین مثال قائم کی ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری انصاف کے نظام پر طمانچہ ہے، نالائق اور نااہل حکومت رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس جج اور وکیل کے بغیر چلا رہی ہے کونکہ کیس جھوٹا ہے، کیس میں حکومت نے چوتھی مرتبہ پراسیکیوٹر بدل دیا اور اب وہ پراسیکیوٹر رکھا ہے جو کوئٹہ میں عارضہ قلب میں مبتلا ہے، حکومتی ارکان اور ڈی جی اے این ایف نے پارلیمان اور پریس کانفرنس میں جھوٹ بولا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف وڈیو موجود ہے، دو ماہ 13 دن گزر گئے لیکن رانا ثناء اللہ سے برآمدگی کی وڈیو آج تک پیش نہیں کی جاسکی۔ جس جج نے وڈیو طلب کی تھی، انہیں عمران صاحب نے دورانِ سماعت واٹس ایپ کے ذریعے منصب سے ہٹادیا گیا، حکومتی پراسیکیوٹر نے حکومتی وکیل نے وزیرموصوف اور ڈی جی اے این ایف کے وڈیو موجود ہونے کے بیان کو سیاسی قرار دیا اور عدالت میں تسلیم کیا کہ اْن کے پاس کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب نے رانا ثناءاللہ کیس کا چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار منشیات کیس میں کیا گیا اور چھان بین اثاثوں کی ہو رہی ہے یہ کام تو عمران خان نیب سے کروا لیتے۔ ان جائیدادوں کی چھان بین کی جارہی ہے جو انہیں والد نے ورثہ میں دیں ، عمران خان نے رانا ثنا اللہ کو بھونڈے انداز سے گرفتار کر کے سیاسی انتقام کی بدترین مثال قائم کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔