- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
ساحلی پٹی پر نئے شہر کی تعمیر پر سندھ اور وفاق آمنے سامنے آگئے
کراچی: وفاق کی جانب سے سندھ کے ساحلی پٹی پر نیا شہر بنانے پر سندھ حکومت نے اعتراض کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کی ساحلی پٹی پر وفاقی حکومت کی جانب سے نئے شہر کی تعمیر کے فیصلے پر سندھ حکومت اور وفاق آمنے سامنے آگئے ہیں، وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر وفاق کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، وفاق کو سندھ کی ملکیت پر ایسے قبضہ کرنے نہیں دیں گے، سمندر کی ساحلی پٹی بھنڈار وفاق کی نہیں بلکہ سندھ کی ملکیت ہے وفاقی حکومت سندھ حکومت کی منظوری کے بغیر ساحلی پٹی پر قبضہ نہیں کرسکتی۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر ساحلی پٹی پر کچھ بھی نہیں بناسکتی، سندھ کی ساحلی پٹی پر نیا شہر بنانے سے پہلے وفاق کو سندھ کو اعتماد میں لینا پڑے گا، وفاق 18 ویں ترمیم کے بعد کسی بھی صوبے کے وسائل یا کام میں میں داخلت نہیں کرسکتا، وفاقی حکومت اپنے انصاف لنگر پر کام کرے ملک میں اب یہی کام رہ گیا تھا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق ڈکٹیٹر مشرف کی طرح سندھ کو کمزور کرنے کی سازشیں کررہا ہے، صوبوں کے وسائل پر قبضے کرنے کا سوچنے سے بہتر ہے کہ وفاق نوجوانون کو نوکریاں اور بے گھر افراد کو گھر دے، وفاقی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے صوبوں کی ملکیت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔