- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے انتظامیہ انہیں اجازت دے، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں صرف جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے، گریم اسمتھ
دبئی: جنوبی افریقا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہم نے غلطیاں کیں لیکن دوسرا ٹیسٹ صرف جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔
دبئی میں پروٹیز قائد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں نے چند غلطیاں کیں جس کا خمیازہ ہمیں شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ہم نے اپنی غلطیوں کو اچھی طرح دیکھا ہے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز برابر کرنا ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہم اس سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں اور آئندہ 5 روز ہم صرف جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔
گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے اہم رکن ہاشم آملہ ذاتی مصروفیات کے باعث دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں تاہم ڈیل اسٹین کی تمام طبی رپورٹس مثبت آئی ہے اور وہ فٹ ہیں لیکن دبئی میں انہیں گرین شرٹس کے خلاف اتارنے کا فیصلہ کل ہی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز کا دوسرا اور آخری میچ بدھ سے دبئی میں شروع ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔