- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز مانگ لئے
پشاور: محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے رواں مالی سال میں مکمل ہونے والے 11 ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت سے اضافی فنڈز مانگ لئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ 11 منصوبے کی تکمیل کی مدت رواں مالی سال کی ہے اور ان منصوبوں کیلئے محکمے کو اضافی فنڈز درکار ہیں جس کے لئے حکومت سے درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن منصوبہ جات کی مدت تکمیل رواں مالی سال ہے تو اسکو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ مذکورہ منصوبے مزید التواء کا شکار نہ ہوں، محکمہ صحت نے بھی اسی پالیسی کے تحت ان منصوبوں کو رواں سال فنڈز کی فراہمی کے بعد مکمل کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان میں سوات کی تحصیل مٹہ میں بی ایچ یو درمئی کی آر ایچ سی میں اپ گریڈیشن کے لئے 100ملین روپے، پیراپلیجک سینٹر حیات آباد میں وارڈز، آپریشن تھیٹر اور دو جم کیلئے 1813 ملین، ضلع نوشہرہ کی تین آر ایچ سیز مانکی شریف، ڈاگ اسماعیل خیل اور زیارت کاکا صاحب کی کیٹیگری اسپتالوں میں اپ گریڈیشن کے لئے 862 ملین، گومل میڈیکل کالج ڈی آئی خان کے دوسرے فیز 2645.83 لین، خیبر کالج آف ڈینٹسری پشاور میں دو لیکچر تھیٹرز، آڈیٹوریم، پراستو ڈونکس، ٹیوب ویل و اوور ہیڈ کیلئے 580.433 ملین روپے مانگے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں ایل ایچ ویز، کمیونٹی مڈ وائفز کیلئے پورٹیبل ایکسرے کی خریداری کے لئے 310ملین، نوشہرہ میڈیکل کالج کے لئے 180.570ملین، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایکسیڈنٹ و ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن 351.120ملین، عورتوں کو تولیدی صحت کے لئے 0.001ملین اور انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے 383.956ملین روپے مانگے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔