- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
ایم کیو ایم (پاکستان) نے ملک میں 8 صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے ملک میں 8 صوبے بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ایم کیوایم کی رکن کشورزہرہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بل جمع کرایا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، بہاولپور اور ساؤتھ پنجاب صوبے بنائے جائیں جب کہ سندھ اور کے پی کے میں بھی 2،2 صوبے بنائے جائیں۔
بل میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے 2 صوبے کے پی کے اور ہزارہ بنائے جائیں جب کہ سندھ کے 2 صوبے شمالی سندھ اور جنوبی سندھ بنائے جائیں، اس کے علاوہ بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 20 نشستیں، ہزارہ کی 9 اور کے پی کے کی 55 نشستیں بنائی جائیں، شمالی سندھ کی 43 اور جنوبی سندھ کی 32 نشستیں بنائی جائیں۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کی 117 اور جنوبی پنجاب کی 38 نشستیں ہونی چاہئیں جب کہ وفاقی دارالحکومت کی 3 نشستیں ہونی چاہئیں، بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی جنرل اور خواتین کی کل 335 نشستیں بنائی جائیں۔ بل میں ایم کیو ایم (پاکستان) نے سینیٹ کی نشستیں 104 سے بڑھا کر188 کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں فاٹا کی 8 اوراسلام آباد کی 4 نشستیں بنائی جائیں جب کہ سینیٹ میں 8 صوبوں کی 22، 22 نشستیں ہونی چاہئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔