- سرکاری افسران کا پرائیویٹ گاڑیوں پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کا انکشاف
- عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور
- غزہ؛ حماس کیساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی ہلاک
- ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ
- سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن
- مارگلہ ٹریل پر لاپتا ہونے والے نوجوان کی لاش خطرناک کھائی سے مل گئی
- اسرائیل کی خیمہ بستی پر آگ و بارود کی بارش، 75 فلسطینی جھلس گئے، بچوں کی سربریدہ لاشیں برآمد
- قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین کے منجمد الاؤنسز بحال، بجلی و تیل الاؤنس میں اضافہ
- کراچی؛ پولیس مقابلوں کے دوران 16 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد
- پاسپورٹ رولزمیں خواتین اور بچوں سے متعلق ترامیم کی تجویز
- کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، پارہ 42ڈگری تک جانے کا امکان
- یکم اپریل 2024 سے اب تک 18ہزار سے زائد تاجر فائلرز بن چکے،ایف بی آر
- تاریخ پر پہلے کوئی آیا تھا نہ اب یہ آئیگا نہ وہ آئیگا، فیصل واوڈا
- وفاق پر مالی بوجھ کم کرکے معاشی استحکام حاصل کرنا ممکن
- 10ماہ قبل نمائش سے لاپتہ ہونے والی بچی بازیاب سرجانی سے بازیاب
- پاک بھارت ورلڈکپ میچ، آئی سی سی راولپنڈی میں فین زون بنائے گی
- ہر لاپتہ شخص اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا، لاپتہ افراد کیس کا تحریری حکمنامہ جاری
- ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ جاری کردیے
- ٹی 20 رنز کی دوڑ میں بابراعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
رواں سیزن میں چھپر پھاڑ کر مقبولیت حاصل کرنے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے ڈائیلاگ، اداکار اور فقروں کے علاوہ خود مصنف خلیل الرحمان بھی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں تاہم اس بار خلیل الرحمان اپنی ذات سے متعلق ایک خبر پر وضاحت دینے خود میدان میں آگئے۔
کامیاب ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے مصنف خلیل الرحمان نے ویسے تو 1985ء میں اپنی کزن کے ساتھ ’لو میرج‘ کی تھی اور کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں تاہم ایسا کیسے ممکن ہے کہ کوئی شہرت کی بلندیوں پر ہو اور اس کا اسکینڈل نہ بنے۔
خبریں گرم ہیں کہ معروف رائٹر خلیل الرحمان نے اپنی فلم ’کاف کنگنا‘ کی ہیروئن ایشال فیاض کے ساتھ دوسری شادی کرلی ہے۔ ایک پروگرام میں خلیل الرحمان کی اہلیہ سے بھی اینکر نے یہ سوال پوچھا تاہم انہوں نے کوئی جواب دیا جس پر افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔
اس بے پر کی خبر پر خود ایشال فیاض نے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خلیل الرحمان کا بے حد احترام کرتی ہوں اور احترام کے اس رشتے کو کسی اور رشتے سے جوڑنے کی مکمل تردید کرتی ہوں، یہ مکمل طور پر ایک جھوٹی خبر ہے۔
ایشال فیاض کی جانب سے مکمل تردید کے باوجود شادی کی خبروں کا زور نہ ٹوٹا تو مصنف خلیل الرحمان نے سوشل میڈیا پر دوسری شادی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی زندگی کو نشانہ بنانا اور کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ایک شرم ناک عمل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔