- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
- تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں پر بھاری جرمانہ و سزا کی تجاویز
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
- امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
ایک کروڑ آبادی والے شہر میں پتنگ کی ڈور سے 2 سالہ بچی کی ہلاکت بڑی بات نہیں، کمشنرلاہور
لاہور: سبزہ زار میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 2 سالہ نورفاطمہ کے جاں بحق ہونے پر کمشنر لاہور راشد محمود کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ آبادی والے شہر میں پتنگ بازی سے ہونے والا واقعہ کوئی بڑی بات نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راشد محمود نے کہا کہ پتنگ بازی پرعائد پابندی پر عمل کروانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں لیکن ہوا تیز ہو تو شہریوں کا دل چاہتا ہے کہ وہ پتنگ اڑائیں اوراتنے بڑے شہر میں اس طرح کا واقعہ کوئی بڑی بات نہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو سبزہ زار کے علاقے میں ایک شخص اپنے 3 سالہ بیٹے اور دو سالہ بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کی بیٹی اور بیٹے کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھر گئی ، واقعے کے نتیجے میں 2 سالہ نورفاطمہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔