- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سے سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
- تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں پر بھاری جرمانہ و سزا کی تجاویز
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
- امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اسلیے وہ ہم سے مذاکرات نہیں چاہتی، بلاول
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- ہتک عزت قانون پر صحافیوں کو اعتراض ہے تو ہم سے رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
آرمی چیف کی کویت کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کویت پہنچے جہاں انہوں نے کویت کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچے جہاں آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لفٹیننٹ جنرل محمد خالد نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویتی نائب وزیراعظم، وزیر دفاع شیخ احمد منصور الاحمد الجابر الصباح، کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخدر اور انڈر سیکرٹری نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف انجینئر ہاشم عبدالرزاق سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت علاقائی امن اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، کویت کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بے حد سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ سمیت تربیت، دفاعی پیداوار اور افرادی قوت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے پایا گیا، اس کے علاوہ دونوں ممالک دفاعی مصنوعات کی برآمد، تربیت، تربیت یافتہ افرادی قوت / انسانی وسائل کی فراہمی اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں تعاون کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔