- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
- پگڑیوں کو فٹبال بنانے کا کہہ کر کیا پراکسیز کے ذریعے ہمیں دھمکایا جارہا ہے؟ سپریم کورٹ
ایس او پی کی خلاف ورزی پر کئی مارکیٹیں سیل، متعدد دکاندار گرفتار
اسلام آباد: ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا آغاز کردیا گیا ہے، ایس او پی کی خلاف ورزی پر کئی مارکیٹیں سیل کرکے متعدد دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں صادق آباد، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ میں انتظامیہ نے کارروائی کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر درجنوں دکانداروں کو حراست میں لے لیا جب کہ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر 3 مارکیٹیں بھی سیل کردی گئیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پی فالو نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کردی جائیں گی، پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ہم سب کو ہر صورت ایس او پیز فالو کرنے ہوں گے۔
NCOC کے فیصلوں کے تناظر میں لاک ڈاؤن کی SOP فالو نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔ پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم سب کو ہر صورت SOPs فالو کرنے ہوں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 4, 2020
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر حکومت پنجاب کے ایکشن سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں کے بڑے بازار آج سے بند کرائے جارہے ہیں۔
راولپنڈی میں دکانیں سیل کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر اور کینٹ میں یہ ٹیمیں پونے7 بجے آپریشن کے لئے نکلیں گی، شام 7 بجے کے بعد کھولی گئی دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی جائیں گی۔
دوسری جانب تاجروں نے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، تاجر رہنما نعیم میر نے کہا کہ ملک بھر میں مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ عقل، دلیل اور منطق کے برعکس ہوگا، مالی طور پر کمزور ریاست، تاجروں کی کفالت کرنے کی طاقت نہیں رکھتی، آج مارکیٹں بند ہونگیں تو کیا کل ٹرانسپورٹ اور پھر سارا ملک بند کر دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔