- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم میں41کروڑ کی کرپشن، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیدیا
ٹنڈو آدم: میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم میں 41 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف، وزیر اعلیٰ سندھ نے تحقیقات کا حکم دیدیا، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ تحقیقاتی آفیسر مقرر، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم میں 2010 سے اب تک 41 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے حکم دے دیا، انسپکشن ٹیم نے ڈی سی سانگھڑ سکندر علی خشک کو تحقیقاتی آفسیر مقرر کیا ہے۔ ڈی سی سانگھڑ نے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی کو میونسپل کمیٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور بے قاعدگیوں کا ریکارڈ ضبط کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد اے سی ٹنڈوآدم اعجاز احمد جتوئی نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم پر چھاپہ مارا، چھاپے کی اطلاع پر کئی آفیسر فرار ہوگئے۔
چھاپہ مار ٹیم نے چیف میونسپل آفیسر سے 2010 سے تاحال کا ریکارڈ مانگا تو انھوں نے جواب دیا کہ ریکارڈ اینٹی کرپشن والے لے گئے ہیں، چھاپے کے بعد افسران خود کو بچانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں، رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کا ریکارڈ تحویل میں لے کر ڈی سی سانگھڑ کو پہنچانے کا حکم ملا ہے، 10 دسمبر تک سی ایم او نے مہلت طلب کی ہے، اگر انھوں نے ریکارڈ نہیں دیا تو میں رپورٹ بنا کر بھیج دو گا، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے مختلف شعبوں کا چارج رکھنے والے بااثر ملازمین نے طویل رخصت کی درخواست دی ہے تاکہ تحقیقات سے بچ سکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔