- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی نے بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
- پی ایس ایل کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں
- پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات
- آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا
- اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب
- سندھ ہائیکورٹ کا تھانوں کی زمین پر کمرشل سرگرمیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم
کراچی لوڈ شیڈنگ؛ صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کی گیس کے الیکٹرک کو دینے کا فیصلہ
کراچی: شہر قائد میں لوڈ شیڈںگ کم کرنے کے لیے کے الیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے صنعتوں کے بجلی گھروں کو تین اور سی این جی اسٹیشنز کو دو روز کے لیے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کی جانب سے سائٹ ایسوسی ایشن اور شہر کی دیگر صنعتی ایسوسی ایشنز کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایت پر کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے صنعتی یونٹس میں قائم کیپٹو پاور پلانٹس کو جمعہ تا اتوار تین روز کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
اس دوران صنعتی یونٹس کو گیس سیلز ایگریمنٹ کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے متبادل انتظامات کرنے ہوں گے۔ سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز مالکان کو بھی اس ضمن میں ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی فراہمی 48 گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔
یہ پڑھیں : وزیراعظم نے کراچی میں بجلی کے بحران پرقابو پانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
ایس ایس جی سی کے مطابق تمام سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک مکمل طور پر گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ، سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عبدالسمیع خان اور سی ای نجی اسٹیشن اوونرز ایسوسی ایشن کے ملک خدا بخش اس فیصلے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہایک نجی ادارے کو فائدہ پہنچانے کے لیے لاکھوں سی این جی صارفین کے مفاد کو داؤ پر لگایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی دو روزہ بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے غریب عوام پریشان ہوجائیں گے، کے الیکٹرک کو فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار کے احکامات دینے کے بجائے صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کا گلا گھونٹنا انصاف نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔