- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
اسد عمر کا کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان
کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔
گورنر ہاؤس عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کیلئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی ہے، کے ای کو 290 ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی، بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا، کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور شہر کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک نجی ادارے کے پاس ہے، کراچی کے نہیں، بجلی بحران میں غلطی کس کی تھی اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے فیصلہ نیپرا کرے گا، اگر کے ای کا رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے ای کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ کراچی کی پیک ڈیمانڈ 3500 سے 3600 میگا واٹ ہے، کراچی میں آئندہ سال 18 فیصد بجلی کا اضافہ کیا جائے گا، 2 سال کے دوران بجلی کی فراہمی میں 1300 میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیاجائےگا، کے الیکٹرک 3 سال میں 2100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈالنے کے منصوبہ پر کام کرے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کو حل کریں گے، کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ سےمتعلق اجلاس بلایا گیاتھا، اتوار سے کراچی میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔