- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
تحریک انصاف کا سندھ حکومت کےخلاف نیب میں جانے کا اعلان
کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کےخلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں جانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کیخلاف نیب میں بے ضابطگیوں پر درخواست جمع کراؤں گا، ہم میں سے کوئی بھی مسٹر ٹین پرسنٹ نہیں، سندھ حکومت کو تمام لینڈ مافیا کی معلومات ہے لیکن وہ ان پر کیس نہیں بنا سکی۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ظالم حکومت ہے، میں سندھ حکومت کے خلاف نیب میں مقدمہ درج کروں گا، دیکھتے ہیں نیب کیا کرتا ہے، سندھ میں جوکام ہوتاہے اس میں 52 فیصد رشوت لی جاتی ہے، یہ کراچی کو کچھ نہیں دیں گے صرف پیسہ لوٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف نیب تحقیقات شروع
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے پی ٹی آئی کسی کو تحقیقات سے نہیں روکتی، میرے خلاف تحقیقات ہوگی تو خیر مقدم کریں گے، نیب جب بھی بلائے گا ہم جائیں گے، میری ایک ایک چیز قانون کے مطابق ہے کوئی چیز غیر قانونی نہیں ہے، ابھی تک مجھے نیب کا کوئی نوٹس نہیں ملا، صرف شکایت ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے ایک روپے کی کرپشن یا زمینوں پر قبضہ ثابت نہیں ہوا، پیپلزپارٹی کے لوگوں نے ملیر میں زمینوں کی بندر بانٹ کر رکھی ہے، سندھ میں جوکام ہوتا ہے اس پر رشوت لی جاتی ہے، ملیر میں جو کچھ بھی ہوا اس پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔