- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
منشیات فروشوں کا اے این ایف کی گاڑیوں پر بڑا حملہ، 2 اہل کار شہید اور 6 زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مہراب لاگ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم پر راکٹوں سے حملے میں 2 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگے جب کہ حملہ آوروں نے اے این ایف کی 2 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی نے بتایا کہ اے این ایف کی خصوصی ٹیم نے مشخیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی، کامیاب آپریشن کے بعد ٹیم واپس آرہی تھی کہ مہراب لاگ ایریا میں 50 سے 60 دہشت گردوں نے ٹیم پر حملہ کردیا۔
اے این ایف کے جوانوں نے ساڑھے 3 گھنٹے تک جواں مردی کے ساتھ حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور فائرنگ کے نتیجے میں اے این ایف کے 2 جون شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ شہید اہل کاروں میں مردان کے رہائشی کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز اور لودھراں کے رہائشی کانسٹیبل محمد کامران شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور اسمگلروں نے حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر کے ذریعے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ کر دیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر اے این ایف کے جوانوں کی مدد کی جبکہ ایف سی کی مدد پہنچنے پر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
دہشت گرد حملہ میں زخمی ہونے والے جوانوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی اے این ایف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔