- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
موٹاپا اور گٹھیا کے مرض کے درمیان تعلق کا انکشاف
بوسٹن: اگر مرد و خواتین جوانی اور درمیانی عمر میں موٹاپے کے شکار ہوں تو اگلے ماہ و سال میں ان میں جوڑوں کے درد اور گٹھیا (آرتھرائٹس) کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔
ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ گٹھیا کے 25 فیصد واقعات کا تعلق کسی نہ کسی طرح موٹاپے اور زائد وزن سے ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیق بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے کی ہے۔ ان کا اصرار ہے کہ جوانی کی فربہی اور گٹھیا یا جوڑوں کے درد کے درمیان گہرا تعلق ہوتا ہے لیکن جوانی میں موٹے افراد جب اپنا وزن معمول پر لے آئے تو اس سے یہ خطرہ ٹل گیا۔
یہ تحقیق جرنل آف آرتھرائٹس کیئر میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں گٹھیا کے 27 لاکھ میں ایک چوتھائی لوگ وہ ہیں جن کا وزن بڑھا ہوا تھا اور وہ موٹے خواتین و افراد کی فہرست میں شامل تھے۔
بوسٹن یونیورسٹی کے نائب پروفیسر ڈاکٹر اینڈریو نے بتایا کہ ’ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ سماجی اور معاشرتی عوامل مثلاً زائد کھانا اور موٹاپا وغیرہ کس طرح جوڑوں کے درد کو بڑھاتے ہیں اور یہ مرض گٹھیا میں تبدیل ہوکر شدید تکلیف اور معذٓوری کی وجہ بن سکتا ہے۔‘
ماہرین کا مشورہ ہے کہ فوری طور پر وزن کم کرکے زندگی کو مشکل بنانے والے مرض سے بچاجاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے ایک بڑے سروے سے ڈیٹا لیا گیا ہے۔ اس میں 40 سے 69 سال تک کے افراد شامل تھے اور ان افراد کے وزن، بی ایم آئی اور ہڈیوں اور جوڑوں کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
سروے کے 10 برس میں کل 13 ہزار 669 افراد میں سے 3 ہزار 603 خواتین اور حضرات گٹھیا کے مرض میں مبتلا ہوگئے لیکن یہ بھی دیکھا گیا کہ جن خواتین و حضرات نے اپنا وزن کم کیا ان میں گٹھیا کا خطرہ بھی کم ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔