- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
ٹرمپ کا عوام کو صدارتی انتخابات میں دو ووٹ ڈالنے کا مشورہ
واشنگٹن: صدر ٹرمپ نے امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات میں شہریوں کو دو مرتبہ ووٹ ڈالنے کا مشورہ دے دیا جب کہ ملکی قوانین کے مطابق ایسا کرنا غیر قانونی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے شمالی کیرولینا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ووٹرز کو چاہیے کہ وہ اپنے رائے دہی کے حق کو یقینی بنانے کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کے بعد ذاتی طور پر بھی جا کر ووٹ ڈال کرآئیں۔ اگر کسی نے ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے ووٹ کو غائب کر بھی دیا تو ذاتی طور پر دیا گیا ووٹ شمار ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا کی متعدد ریاستوں میں کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ یا بیلٹ ووٹ پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ امریکی صدر اول دن سے اس طریقہ کار کو غیر محفوظ قرار دے رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مختلف ریاستوں میں جوں جوں ڈاک کے ذریعے سے ووٹ دینے والوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہورہا ہے اور صدر کی جانب سے ووٹ کے اس طریقہ کار کے متعلق غلط دعوے زور پکڑنے لگے ہیں۔
امریکا میں ایک ہی انتخاب میں دو مرتبہ ووٹ دینا قانونی طور پر جرم ہے۔ صدر امریکا کی جانب سے اس حالیہ بیان پر امریکا میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ یاد رہے حسب روایت ہر چار سال بعد امریکا میں نومبر کے پہلے پیر کے بعد آنے والے منگل کو انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے، اس برس 3 نومبر کو امریکا میں صدر کا انتخاب ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔