وزیراعظم سے ملاقات کرنے پر مصباح الحق اور اظہرعلی سے وضاحت طلب

عباس رضا  جمعرات 17 ستمبر 2020
سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ بچ گئے۔ فوٹو : فائل

سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ بچ گئے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پی سی بی کو بتائے بغیر وزیراعظم سے ملاقات کے لیے رابطہ کرنے پر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے وضاحت طلب کرلی گئی۔

کرکٹ بورڈ کو بتائے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے رابطہ کرنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہرعلی سے وضاحت طلب کرلی گئی جب کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ بچ گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحالی کی تجویز مسترد کردی

ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور اظہر علی آئندہ ہفتے پیش ہوکر اس حوالے سے وضاحت دیں گے جب کہ ملاقات میں موجود محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ایتھکس کوڈ کی سختی جھیلنے سے بچ گئے۔

واضح رہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کیے جانے پر کرکٹرز کی بے روزگاری کا مسئلہ اٹھانے کے لیے مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ نے وزیراعظم اور پی سی بی کے چیف پیٹرن عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔