- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہوجائے گی، شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہوجائے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو کورونا سے بچانا چاہتی ہے جب کہ اپوزیشن لوگوں کو کورونا میں جھونک رہی ہے، پی ڈی ایم کے پشاور اور گوجرنوالہ جلسوں سے کورونا میں اضافہ ہوا، کورونا لیڈر،چھوٹے بڑے کو نہیں دیکھتا بلاول بھٹو کو پشاور جلسے سے کورونا ہوا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسوں سے جانے والے نہیں، 5 سال پورے کریں گے، عمران خان نیب اور این ار او کے علاوہ ہر مسئلے پر بات کرنے کو تیار ہیں، کرپٹ عناصر کی وجہ سے ملکی خزانہ خالی ہوا، چور ڈاکووں کی وجہ سے مہنگائی تھی، 2 تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پانے کےلیے اقدامات کے نتائج سامنے آئیں گے، آٹا اور چینی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں اور مہنگائی میں مزید کمی ہوجائے گی۔
مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی ہے، ان سے کہتا ہوں لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے، مولانا سے کہوں گا کہ بندگلی میں داخل نہ ہوں، سیاست بند گلی میں داخل ہوجائے تو حادثات جنم لیتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی ہے، ان کے اور نوازشریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے، کوئی ملک ایسا نہیں جہاں اداروں کا کردار نہیں ہوتا، اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہوجائے گی، سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے تو حادثات ہوں گے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ بین الاقوامی سیاست یہ ہے پاکستان میں انتشار پھیلایاجائے، بین الاقوامی سیاست میں تبدیلی آرہی ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ خطے کی صورتحال پر گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، پاکستان کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں، افواج ملکی سرحدوں پر جاری صورتحال سے غافل نہیں، جس کابینہ میں شیخ رشید ہوگا اس میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لئی ایکسپریس ،ماں بچہ اسپتال۔ایم ایل ون کے بعد سیاست سے ریٹائر ہوجاؤں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔