- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بینظیرقتل کیس:6 سال بعد بھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں، صرف 3 گواہوں کے بیان ریکارڈ
راولپنڈی: بینظیر بھٹوکے قتل کو آج 6 سال مکمل ہوگئے ہیں مگر یہ کیس اب بھی ابتدائی مرحلہ میں ہے، مقدمے میں13ملزمان نامزد جبکہ مجموعی طور پر 9چالان پیش کئے گئے، 5 ملزمان اعتزاز شاہ، شیر زمان، رفاقت ،حسنین، عبد الرشید گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پرویز مشرف، اس وقت کے ڈی آئی جی سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد ضمانت پر ہیں۔
جبکہ دیگر5 ملزمان بیت اللہ محسود، عباد الرحمان، فیض محمدکسکٹ، عبداللہ اور اکرام اللہ ڈرون حملے اور فورسز سے مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں، مقدمہ کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کو بھی قتل کر دیا گیا، اس کیس کی سماعت کرنے والی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبرایک کے 5 جج تبدیل ہوچکے ہیں، اس وقت بھی یہ عدالت جج سے محروم ہے، کیس کا 3 بار از سر نو ٹرائل شروع کیا گیا۔ گزشتہ سال155 میں سے27گواہان کے بیان ریکارڈکئے گئے مگر پرویز مشرف کی گرفتاری اور ان کیخلاف نیا چالان آنے سے یہ تمام بیان کالعدم قرار دیکر زیرو سے سماعت شروع کر دی گئی، اب صرف3 گواہان کے دوبارہ بیان ریکارڈ کیے جا سکے ہیں، آئندہ سماعت4جنوری کو ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔