- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- جھوٹی خبروں کیخلاف نیا قانون تیار ہے صحافیوں کو اعتراض ہے تو رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
- گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
پارک لین کیس: آصف زرداری کی احتساب عدالت میں ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارک لین کیس میں آصف زرداری کی احتساب عدالت میں ٹرائل فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
ہائیکورٹ میں آصف علی زرداری کی پارک لین کیس میں نیب دائرہ اختیار کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
وکیل فاروق نائیک نے استدعا کی کہ یہاں دائرہ اختیار چیلنج ہے، سپریم کورٹ میں مقدمات سندھ منتقل کرنے کی درخواستیں زیر التوا ہیں، درخواستوں پر فیصلے تک نیب کو احتساب عدالت میں شواہد ریکارڈ کرانے سے روکا جائے۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ شواہد ریکارڈ ہونے دیں نیب نے کون سا 30 دن میں فیصلہ ہی کروا لینا ہے، المیہ ہی یہ ہے نیب مقدمات پر وقت پر فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ہم نے ایک کیس میں دس گواہان کے بیانات کرادیے لیکن یہ وکیل جرح ہی نہیں کر رہے، دائرہ اختیار سے متعلق بلال شیخ کی درخواست بھی آصف زرداری کیساتھ مقرر کی جائے۔
عدالت نے درخواستیں ایک ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔