اینڈرسن نے جنوبی ایشیا میں ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 24 جنوری 2021
39 سالہ پیسرجنوبی ایشیا میں اننگز میں 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے والے سب سے عمر رسیدہ فاسٹ بولر بن گئے۔ فوٹو: فائل

39 سالہ پیسرجنوبی ایشیا میں اننگز میں 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے والے سب سے عمر رسیدہ فاسٹ بولر بن گئے۔ فوٹو: فائل

گال: انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمزاینڈرسن نے جنوبی ایشیا میں رچرڈ ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

جیمزاینڈرسن نے سری لنکا سے جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لیں، 39 سالہ پیسرجنوبی ایشیا میں اننگز میں 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے والے سب سے عمر رسیدہ فاسٹ بولر بن گئے، اس سے قبل ہیڈلی نے یہ کارنامہ 37 برس کی عمر میں انجام دیا تھا۔

اینڈرسن نے مجموعی طور پر 30 مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں لے کر اس فہرست میں گلن میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا، اس معاملے میں اب ہیڈلی ہی ان سے آگے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔