فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر

اسپورٹس ڈیسک  منگل 30 اپريل 2024
ریفری ماریا سول فیریری کاپوٹی اور دونوں اسسٹنٹ تیزائینا ٹریسکٹی اور فرانسیسکا ڈی مونٹے ایکشن میں تھیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز

ریفری ماریا سول فیریری کاپوٹی اور دونوں اسسٹنٹ تیزائینا ٹریسکٹی اور فرانسیسکا ڈی مونٹے ایکشن میں تھیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز

میلان: اطالوی فٹبال لیگ سیری اے میں پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز نے ذمہ داری انجام دی۔

سان سائرو میں انٹرمیلان اور ٹورینو کے درمیان میچ میں ریفری ماریا سول فیریری کاپوٹی اور دونوں اسسٹنٹ تیزائینا ٹریسکٹی اور فرانسیسکا ڈی مونٹے ایکشن میں تھیں، سیری اے میں پہلی بار کسی میچ میں تینوں خواتین میچ آفیشلز نے ذمہ داری انجام دی۔

یہ بھی پڑھیں: کِم کاٹن مینز ٹی20 انٹرنیشنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

اس مقابلے میں انٹرمیلان کو0-2سے کامیابی حاصل ہوئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔