سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں دونوں ٹیمیں سیریز میں پہلی فتح کی متلاشی کے طور پر میدان میں اتریں گی۔
سری لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا ہے کہ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں ہدف کے تعاقب میں ناکامی کے باوجود اوس کے باعث پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ سچندو کولومباگے کی جگہ دونیتھ ویلالاگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلش کپتان ہیری بروک کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔
انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ سونی بیکر اور عادل رشید کی جگہ لیام ڈوسن اور جوش ٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 اور دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر اب تک ناقابل شکست ہے۔