- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
مشرف کوتیزحرکت قلب کاعارضہ، انجیوگرافی کی گئی
راولپنڈی / اسلام آ باد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی عسکری ادارہ امراض قلب میں فوری انجیوگرافی کی گئی جس میں سابق صدر تندرست قرار پائے۔اے ایف آئی سی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایاکہ سابق صدرکی صحت تسلی بخش ہے، انہیں تیز حرکت قلب کا عارضہ لاحق ہے۔ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق پرویز مشرف48سے72گھنٹے اسپتال میں زیر علاج رہیں گے ۔
میڈیا کی ٹیمیں بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئیں تاہم اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز نے سابق صدرکی صحت بارے میں بریفنگ نہیں دی ۔ بی بی سی اردوکے مطابق اسپتال ذرائع نے بتایا کہ اب سابق فوجی صدرکی طبعیت بہتر ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کلینکل ٹیسٹ درست ہیں، اب لیب ٹیسٹ جاری ہیں، مکمل ہونے پراسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کل ہفتہ کوکیاجائے گا۔ آئی این پی کے مطابق پرویز مشرف کیلیے وی وی آئی پی روم تیارکیا گیا ہے، کمرے میں اے ایف آئی سی کے کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں۔ آن لائن کے مطابق علاج کیلیے برطانوی ڈاکٹروں سے رابطہ کیا ہے،میڈیکل رپورٹس آج لندن بھیجی جائیں گی ۔
جس کے بعد انہیں بیرون ملک علاج کیلئے منتقل کئے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ سابق صدر پرویز مشرف کے ایک سابق معالج نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف کو پوری زندگی میںکبھی بھی دل کی بیماری لاحق نہیں ہوئی۔ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ مشرف آرمی کی پوری سروس کے دوران مضبوط اعصاب کے مالک رہے ہیں جبکہ انہیں اس سے قبل کبھی بھی دل کی بیماری کی کوئی شکایت نہیں رہی ہے۔ایکسپریس کے استفسار پر ان کے معالج نے انکشاف کیا کہ پرویز مشرف کو صرف ایک بیماری’’جلدکی الرجی‘‘allergic phenomenon‘‘ لاحق رہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پرویز مشرف صحت کے بارے میں ہمشہ بڑے محتاط رہے ہیں اور ماہانہ جنرل چیک اپ کراتے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔