- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
سنکیانگ کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری کی سماجی ذمہ داری: ترقیاتی رپورٹ کا اجراء
بیجنگ: سنکیانگ میں کاٹن ٹیکسٹائل کی صنعت میں ترقی اور سماجی ذمہ داری کے حوالے سے وہاں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ایسوسی ایشن نے وسیع پیمانے پر سروے اور تفصیلی تحقیق کے بعد ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے۔
خبروں کے مطابق، سنکیانگ کی کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ترقی کی تاریخ کو معقول اور جامع طور پر ظاہر کرنے اور وہاں کاٹن ٹیکسٹائل کی صنعت میں ترقیاتی عمل کے دوران معاشی، معاشرتی اور ماحولیاتی چیلنجوں کا فعال طور پر سامنا کرنے کےلیے کی جانے والی متعدد کوششوں اور پیش رفت کو ظاہر کرنے کےلیے ’’سنکیانگ ٹیکسٹائل انڈسٹری ایسوسی ایشن‘‘ نے وسیع البنیاد سروے اور تفصیلی تحقیق کے بعد ’’سنکیانگ کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری سماجی ذمہ داری کی رپورٹ‘‘ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ تقریباً 70 سال کی محنت کے بعد، سنکیانگ کی کاٹن ٹیکسٹائل صنعت ایک ایسی صنعت میں تبدیل ہوچکی ہے جو نہ صرف سنکیانگ بلکہ پورے چین کےلیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ صنعت کپاس کے لاکھوں کاشتکاروں، ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کےلیے روزگار کی ضمانت بن چکی ہے۔ چین میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت سے وابستہ لاکھوں ملازمین براہ راست یا بالواسطہ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
مئی 2020 میں تحقیقی ٹیم نے سنکیانگ کاٹن ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ مقامات کا دس روزہ فیلڈ سروے کیا۔ سروے ٹیم نے سنکیانگ کے مختلف علاقوں اور شہروں میں کل 16 ٹیکسٹائل اداروں کا دورہ کیا جبکہ اس دوران انٹرویوز، سوالناموں اور دیگر ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔
سروے میں شریک افراد میں 50 فیصد افراد کا تعلق اقلیتی قومیتوں سے تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔