- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- سندھ، بلوچستان اور وفاقی حکومت سے امید ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کریں گی، بلاول بھٹو
- صدر مملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
مذاکرات کا جواب گولی سے دینے والوں کے ساتھ جنگ ہوگی، چوہدری نثار
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت امن کے لئے مذاکرت پہلی ترجیح کی پالیسی پر قائم ہے تاہم بات چیت سے انکار کرنے والوں سے جنگ ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات آج بھی حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور حکومتی پیشکش کا مثبت جواب دینے والوں کے ساتھ ہی مذاکرات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے بات چیت آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہو گی اور مذاکرات کی صورت میں ملکی وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا تاہم حکومتی پیشکش کا جواب گولی سے دینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
چوہدری نثار نے سعودی وزیر خارجہ السعود الفیصل کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہاکہ وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی رسمی ملاقات میں سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی اور سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔