- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
ارسا کا پنجاب اور سندھ کوفراہم کیے جانیوالے پانی میں مزید کمی کا فیصلہ
اسلام آباد: ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی میں مزید کمی کردی جب کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو شارٹ فال سے استثنیٰ دے دیا گیا۔
اسلام آباد میں پانی کے مسئلے پر انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے حصوں میں مزید کٹوتی کر دی گئی۔
پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں 32 فیصد کمی کر دی گئی۔ دونوں صوبوں کو پانی کی فراہمی میں اس سے قبل 23فیصد کمی تھی۔ آج سے پنجاب کو 83ہزار اور سندھ کو 74ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کی کمی مزید بڑھ گئی، ارسا نے صوبوں کو آگاہ کردیا
آبی ذخائر میں پانی کی کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔ ارسا کی جانب سے آبی ذخائر کے اعدادوشمار جاری کیے گئے جس کے مطابق 24 گھنٹے میں آبی ذخائر میں 60 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ہوگئی اور آج پانی کا مجموعی ذخیرہ 6 لاکھ72 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ گزشتہ روز آبی ذخائر میں 7 لاکھ 32ہزار کیوسک پانی تھا۔
24 گھنٹے میں تربیلا میں 5 ہزار ایکڑ فٹ پانی کم ہوگیا جس کے نتیجے میں 71 ہزار سے کم ہوکر 66 ہزار ایکڑ فٹ پر آگیا ہے۔ منگلا میں پانی کے ذخیرے میں 25 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چشمہ میں پانی کے اسٹوریج میں 30 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔