- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت کیس؛ خاور مانیکا کا سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
- 2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا
- کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم
- سی سی پی نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دیدی
- پاکستانی ٹاپ آرڈر پر تجربات بند کرنے کا مطالبہ
- فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
- غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
- دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ، اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع
- کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود جوئے کی تشہیر سے دور
- چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کی شمولیت پر جولائی میں بات ہوگی
- ترکیہ: نامعلوم شخص کے مذاق نے ریسٹورنٹس کی ناک میں دم کر دیا
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پی ایس ایل میں پلیئرز کی نیلامی پر غور ہونے لگا
کراچی: پی ایس ایل میں پلیئرز کی نیلامی پر غور ہونے لگا لہٰذا اس سے زیادہ معاوضوں پر بڑے ناموں کی خدمات حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا۔
پی سی ایس فرنچائز مالکان کی نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے پہلی میٹنگ گزشتہ روز ہوئی، ذرائع کے مطابق اس میں رمیز نے کہا کہ ہم پاکستان سپر لیگ کو آئی پی ایل سے بھی آگے لے جانا چاہتے ہیں، اس کیلیے بھرپور اقدامات کریں گے، ڈرافٹنگ کے بجائے اگلے سیزن کیلیے پلیئرز کی نیلامی پر غور کیا جا رہا ہے،اس سے زیادہ معاوضوں پر بڑے ناموں کو لیگ کی جانب متوجہ کرنے میں مدد ملے گی۔
فرنچائز مالکان نے ان کو اپنے مالی نقصانات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے نئے فنانشل ماڈل کو اپنانے کا کہا، ساتھ ہی اس حوالے سے ریٹائرڈ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی رپورٹ بھی شیئر کرنے کی درخواست کر دی۔
سی او او سلمان نصیر کی طرح رمیز راجہ نے بھی یہی موقف اپنایا کہ وہ بورڈ کی خفیہ دستاویز ہے جسے شیئر نہیں کیا جا سکتا، البتہ وہ فنانشل ماڈل کے حوالے سے نئی تجاویز پیر کو میٹنگ میں پیش کریں گے۔
میٹنگ میں بورڈ کی جانب سے پھر یہی نکتہ اٹھایا گیا کہ تبدیلیوں سے مستقبل میں انھیں قانونی پیچیدگیوں اورکارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس پر ایک ٹیم اونر نے پیشکش کی کہ بورڈ جس اعلیٰ شخصیت سے چاہے وہ منظوری دلا سکتے ہیں۔
چیئرمین بورڈ نے پی ایس ایل 8کے میچز گلگت بلتستان میں بھی کرانے کا ارادہ ظاہر کیا، ان کے مطابق وہ اسٹیڈیم کو عالمی معیار کا بنانا چاہتے ہیں، وہاں فلڈ لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔