- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
ایکسپو2020؛ امارات میں سرکاری ملازمین کیلیے 6 چھٹیوں کا اعلان
دبئی: ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد راشد المکتوم نے ایکسپو 2020 پر سرکاری ملازمین کے لیے 6 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک سال تاخیر سے شروع ہونے والی ورلڈ ایکسپو 2020 اگلے ماہ یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔
ایکسپو میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے ولی عہد دبئی نے اس تاریخی موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے 6 تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو وہ ایکسپو کے دوران کسی بھی دن لے سکتے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : دبئی ایکسپو میں پاکستانی مصور کے تیار کردہ دنیا کے سب سے بڑے قرآن کی رونمائی ہوگی
ولی عہد حمدان بن محمد راشد المکتوم نے کہا کہ سرکاری ملازمین ایکسپو سے آئیڈیاز لیں گے اور تجربات سے سیکھیں گے تاکہ متحدہ عرب امارات کے آئندہ 50 سال کے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔
واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی عالمی ایکسپو میں بہترین عالمی برانڈز اپنی پروڈکٹس اور آئیڈیاز نمائش کے لیے پیش کرتے ہیں جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں سے سیاح متحدہ عرب امارات آتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔