- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کس ملک کے ڈرون نے ڈھونڈا تھا
- ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت
- چیف جسٹس کا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروانے کا حکم
- شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کی درخواست ضمانت مسترد
- سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
- موجودہ حکومت اسی رستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان
- نارووال میں لڑکیوں سے زیادتی کے دو ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، بقیہ گرفتار
- ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی
- راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
- وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کے لیے بحال
- پنجاب میں شدید گرمی؛ 25 مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ
- تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کا فقدان
- اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق
- ایرانی صدر حادثہ؛ صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
- درہ آدم خیل سے کراچی آن لائن اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 کارندے گرفتار
- ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع
- عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری
- ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش کا امکان
کراچی: کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ویدرایڈوائزری کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں تشکیل پانے والے ہواکے کم دباؤ کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
سائیکلونک اسٹورم(سمندری طوفان)گلاب کا باقی ماندہ حصہ ہوا کے کم دباؤ کی صورت میں وسطی بھارت میں موجود ہے جس کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے،29یا30ستمبر کی دوران شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مناسب موسمی صورت حال ملنے کے باعث دوبارہ شددت پکڑ سکتا ہے،اس کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین آج سے2اکتوبر کے دوران وسع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔
طوفانی بارش کراچی میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے جبکہ،ٹھٹھ، حیدرآباد، دادو میں بھی اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔
ادھر لسبیلہ، سومیانی،اورڑماڑا، پسنی گوادر تربیت اور جیوانی میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 30 سمتبر سے 3 اکتوبر کے درمیان وسع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 30ستمبر سے3اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے،کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پرجانے والے ماہی گیر اس دورانیے میں سمندر میں جانے سے گریز کریں تاہم دوپہر کے وقت کراچی شہر کے مختلف علاقوں صدر، کلفٹن، برنس روڈ، عائشہ منزل، لیاقت آباد، شاہراہ فیصل، لیاقت آباد، کراچی ائرپورٹ، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر میں کہیں پھوار اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔